پاکستان میں ایک دن میں 6ہزار472 کورونا کیسز، 88 اموات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس سے مزید 88 افراد کی ہلاکت کی تصدیق،کیسزکی تعدادایک لاکھ 32 ہزار 405،ملک بھر میں اموات کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6ہزار 472 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک پنجاب میں 50ہزار87 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، سندھ میں 49ہزار256 ، خیبرپختونخوا میں 16ہزار415 ، بلوچستان میں 7ہزار866 ، اسلام آباد میں 7ہزار163 ، گلگت بلتستان میں 1ہزار44 اور آزادکشمیر میں 574 امراض کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا مولا بخش چانڈیو سمیت متعدد رہنماؤں کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

مزید برآں پنجاب میں وبائی مرض سے 938 افراد ، سندھ میں 793 ، کے پی میں 642 ، بلوچستان میں 80 ، اسلام آباد میں 71 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،462 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔