کورونا وائرس سے مزید 796 افراد متاثر،10 جان کی بازی ہارگئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 796 more coronavirus infections, 10 deaths

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے شہریوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، ملک میں 796 افراد وباء کی لپیٹ میں آگئے،10 جان کی بازی ہارگئے۔

ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 796 کورونا وائرس کے کاشکار ہوئے اور 10 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

این سی او سی کے مطابق10 مزیداموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 30258 ہو گئی ہے جب کہ نئے 796 کیسز کو شامل کرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1513503 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 37785 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 10 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 842 تھی۔

مزید پڑھیں:برطانوی وزیراعظم نے کورونا پابندیاں ختم کرکے نیا منصوبہ شروع کردیا

ملک میں 1831 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1453496 رہی۔ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 29749 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 569737، پنجاب میں 502455، خیبرپختونخوا میں 216812، اسلام آباد میں 134583، بلوچستان میں 35363، آزاد کشمیر میں 43094 اور گلگت بلتستان میں 11559 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13518، سندھ میں 8083، کے پی میں 6286، اسلام آباد میں 1016، آزاد کشمیر میں 788، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts