پاکستان میں کورونا کے 382 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 382نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 34 ہزار 270افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 390 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

ماسک دوبارہ پہنیں، کراچی میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 412ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.85 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 45 ہزار 2ہو گئی جبکہ کورونا کے 87مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ صحت نے خبردار کیا کہ کراچی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لوگ چہرے پر ماسک پہننا دوبارہ شروع کریں اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ وائرس کی نئی لہر کو روکا جا سکے۔

 محکمہ صحت کے حکام نے 5 روز قبل بتایا کہ سندھ میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے جہاں 340 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ 7 روز میں مثبت کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں حیدرآباد میں ایک ہزار 841 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 کیس مثبت آئے، سندھ کے دیگر حصوں میں کل 9 ہزار 892 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 34 مثبت آئے۔

Related Posts