اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 38نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 31مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 921افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 62کروڑ 43لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 53ہزار ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 8 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.42 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 4 ہزار 672 ہوگئی جبکہ کورونا کے 31مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 07 October 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,982
Positive Cases: 38
Positivity %: 0.42%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 31— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 7, 2022
آج سے 3 روز قبل تک کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 876 افراد کے کورونا کو شکست دینے کے بعد ملک بھر میں وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 470 رہ گئے۔
ملک بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ 3روز قبل تک سندھ میں کورونا سے 5 لاکھ 94 ہزار 417 افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 242 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں وائرس کے باعث 5 لاکھ 22 ہزار 243افراد متاثر جبکہ 13ہزار614 انتقال کر گئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 24 ہزار 312 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 370 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39 ہزار 425 افراد متاثر جبکہ 1ہزار 31 انتقال کر گئے۔ آزاد کشمیر میں 44ہزار 320 افراد متاثر جبکہ 793 جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 اکتوبر تک بلوچستان میں کورونا سے 36 ہزار 2افراد متاثر جبکہ 378 جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے باعث 12 ہزار 59 افراد متاثر جبکہ 191 انتقال کر گئے۔