پاکستان میں کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 358نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس کے باعث 8 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 63 ہزار 745افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 537 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم

جاپان نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 12ہزار 273ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.92 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 62ہزار 485ہوگئی جبکہ کورونا کے 165مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جاپان نے پاکستان کو  کورونا کے ریڈ لسٹڈ ممالک کی کیٹیگری سے نکال دیا ہے جس سے پاکستان اور جاپان کے مابین سفر کرنے والے سیاح اور دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری مشکلات سے آزاد ہوگئے۔ 

گزشتہ ماہ ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے سفارت خانے اور ٹوکیو کی کوششوں کے نتیجے میں، جاپان کی حکومت نے پاکستان کو کووڈ-19 کے حوالے سے ریڈ لسٹڈ ممالک کی کیٹیگری سے نکالا۔ نئی زمرہ بندی کا اطلاق 27 جولائی سے کیا گیا۔ 

Related Posts