پاکستان میں کورونا کے 268 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 268 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 268 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 268نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 32 ہزار 738افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 385 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

ماسک دوبارہ پہنیں، کراچی میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 12ہزار 513ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.14 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 89 ہزار 568ہو گئی جبکہ کورونا کے 75مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 104 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14لاکھ 98 ہزار 698 جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 655ہوگئے۔  کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا۔

کورونا کے 5 لاکھ 78 ہزار 576کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 824، خیبر پختونخوا میں 2لاکھ 19 ہزار 845جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 853 افراد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 754، بلوچستان میں 35 ہزار 519 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 367افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں وائرس کے 13ہزار 566مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 8 ہزار 109 افراد سندھ میں کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ کے پی کے میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1 ہزار 25، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378جبکہ آزاد کشمیرمیں 792 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts