ملکی معیشت تباہ ہوگئی، تیل خریدنے کے پیسے نہیں، سری لنکن وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی معیشت تباہ ہوگئی، تیل خریدنے کے پیسے نہیں، سری لنکن وزیراعظم
ملکی معیشت تباہ ہوگئی، تیل خریدنے کے پیسے نہیں، سری لنکن وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو: سری لنکن وزیراعظم رائیل وکرم سنگھے نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ملکی معیشت مکمل تباہ ہوچکی ہے اور اب حکومت کے پاس تیل خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم رائیل وکرم سنگھے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں اس وقت ایندھن، گیس، بجلی اور خوراک سے کہیں زیادہ سنگین مسئلہ معیشت کا ہے کیونکہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

وکرما سنگھے نے کہا کہ سری لنکا اپنی پٹرولیم کارپوریشن کی طرف سے واجب الادا بھاری قرض کی وجہ سے درآمد شدہ ایندھن کو خریدنے سے بھی قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا، کم عمر خواتین کو بیرون ملک ملازمت کی اجازت مل گئی

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال پیٹرولیم کارپوریشن 700 لاکھ امریکی ڈالر کا مقروض ہے یہی وجہ ہے کوئی بھی انھیں ایندھن فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم اپنے اس بیان سے یہ پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ مجھے ایک مشکل کام کرنے کیلئے ملا ہے، جس کے اہداف جلد حاصل نہیں کیے جاسکتے کیونکہ معیشت کے بانی بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے، سیاحت کی آمدنی میں کمی اور وبائی امراض کے دیگر اثرات کے ساتھ ساتھ اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ملکی صورتحال کو مزید خراب کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کی دو اہم اپوزیشن جماعتوں کے قانون ساز وکرما سنگھے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اس ہفتے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، جو صرف ایک ماہ قبل وزیر اعظم بنے تھے اور وزیر خزانہ بھی ہیں، کیونکہ انھوں نے معیشت کا رخ موڑنے کے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

Related Posts