کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 40افراد اموات کی وادی میں اترگئے جبکہ موذی وباء نے مزید 2579 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2579 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعدمثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 996451 ہوگئی ہے جبکہ 40اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 22888 ہوگئی۔
دوسری جانب امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 14 ہزار خوراکوں پر مشتمل فائزر ویکسین کی کھیپ غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی،اسلام آباد ایئرپورٹ پرمعلقہ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کے حوالے کردی۔
مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟