کورونا مزید 136 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، کیسز ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 136 deaths by coronavirus, 4944 cases in a day

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہ پایا جاسکا، ملک میں مزید 136 ہلاکتیں اور کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مریضوں کی تعداد میں  اضافے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 136 افراد موذی وباء کی وجہ سے موت کی وادی میں اتر گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار 824 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4ہزار 944 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ ایک بار پھر کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں 62 ہزار 269 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب 61 ہزار 678 کیسز کے ساتھ دوسرے، خیبر پختونخوا20 ہزار 182 کیسز کے ساتھ تیسرے،اسلام آباد 9 ہزار 941 کیسز کے ساتھ چوتھے، بلوچستان 8 ہزار 998 کیسز کے ساتھ پانچویں ، گلگت بلتستان 1225 کیسز کے ساتھ چھٹے اور آزاد کشمیر 769 کیسز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی 41یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، ناکے لگا دیے گئے

کورونا وائرس سے ملک میں مجموعی طور پر ہونیوالی اموات کی تعداد 3ہزار 229 ہوگئی ہے جبکہ 61 ہزار 383 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Posts