پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا، رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہے۔

جب کہ نئی ایس او پی میں کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، نئی ایس او پیز 6 تا 20 اپریل تک قابلِ عمل ہوں گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے دو روز پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندی لگائی تھی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کرلیا ہے۔

کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے، منفی کورونا رپورٹ کی صورت میں کیٹگری بی میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں کے مسافر پاکستان سفر نہیں کرسکتے، کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔

Related Posts