ملتان : پاکستان نے ایک بار پھر سی پیک پر امریکی بیان مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی حکام کے بیان سے منصوبے پر کوئی ا ثر نہیں پڑے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے جاری ہیں اور جاری رہیں گے،امریکا سمیت جو بھی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے کرے۔
مزید پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ
سندھ حکومت احتساب کے عمل میں ڈھال بن رہی تھی، اس لیے زرداری صاحب کا کیس راولپنڈی منتقل کیا گیا، نوازشریف کے حوالے سے وزارت صحت بہتر جواب دے سکتی ہے، بیرون ملک جانے کی خواہشات سب کی ہیں۔
میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی سماعت کراچی کے بجائے راوالپنڈی میں کرنے سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی حکومت آصف زرداری کے تابع ہے، آصف زرداری کا کیس اس لیے راولپنڈی منتقل کیا گیا کیونکہ سندھ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :چینی سفیر ژاؤ جنگ نے سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات مسترد کردیئے
وزیرخارجہ نے کہا کہ نوازشریف کے حوالے سے وزارت صحت بہتر جواب دے سکتی ہے، بیرون ملک جانے کی خواہشات سب کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں کوئی بھی احتسابی عمل سے نہیں گزرنا چاہتا۔
احتساب کے عمل میں مختلف حیلے بہانوں سے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، مافیا احتسابی عمل میں رکاوٹیں ڈالتا رہتا ہے، وزیراعظم عمران خان احتسابی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :سی پیک منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں،فردوس عاشق اعوان