پاکستان نے نریندر مودی کے مسئلۂ کشمیر حل کرنے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسئلۂ کشمیر حل کرنے سے متعلق بیان کو جھوٹا قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات جلسے میں بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے مابین گزشتہ 7 عشروں سے حل طلب مسئلۂ کشمیر حل کرنے کا دعویٰ کیا۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ریلوے کا مزید 3 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا بیان جھوٹا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس حد تک انجان ہے۔ کشمیر کا تنازعہ حل طلب ہے۔

بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے جو 1948 سے اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب ہے۔ اقوامِ متحدہ نے قراردادیں منظور کیں، تاہم بھارت نے غیر قانونی طور پرکشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئے روز تشدد اور شہادتیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق مظلوم کشمیریوں کو حقِ رائے دہی دینا ہے۔ 

Related Posts