دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے اوپر ڈرون کی پرواز کے دعوے کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے اوپر ڈرون کی پرواز کے دعوے کو مسترد کردیا
دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے اوپر ڈرون کی پرواز کے دعوے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن کے اوپر ‘ڈرون’ اڑنے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیاہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے بیان اور بھارتی میڈیا کے مخصوص حلقوں کے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں ڈرون کی پرواز کے الزامات دیکھ چکے ہیں اور ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس طرح کے ‘مضحکہ خیز ’ دعوے حقیقت کے برعکس ہیں اور ‘پاکستان کے ساتھ جو کچھ شیئر کیا گیا ہے اس میں ان الزامات کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہیں’۔

قبل ازیں بھارت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 جون کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں ڈرون کی پرواز دیکھی گئی تھی۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بھارتی خارجہ امور کی وزارت کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا تھا کہ اس معاملے پر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ساتھ معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس پر تحقیقات کرے گا اور اس طرح کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی دوبارہ نہیں ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت کی ‘پروپیگنڈا مہم’ کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب حال ہی میں لاہور میں ہونے والے دھماکے کے ثبوت اکٹھے کیے جارہے ہیں اور اس میں ‘پاکستان کے خلاف بیرونی فورس کے ساتھ ریاستی دہشت گردی کے ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں’۔

خیال رہے پاکستان نے دو روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہوئے ڈرون حملے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘غیر ذمہ دارانہ’ قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

Related Posts