مالی سال کے بجٹ 22-2021 کے بعد کاروں کی متوقع قیمتیں کیا ہوں گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالی سال کے بجٹ 22-2021 کے بعد کاروں کی متوقع قیمتیں کیا ہوں گی؟
مالی سال کے بجٹ 22-2021 کے بعد کاروں کی متوقع قیمتیں کیا ہوں گی؟

اسلام آباد: مال سال 2021-22 کے حالیہ بجٹ میں دیگر شعبوں کی طرح سب سے بڑا ریلیف حاصل کرنے والے شعبوں میں آٹوموبائل کا شعبہ شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں لوگوں کی قوت خرید بڑھانے کی غرض سے 850 سی سی سے 1000 سی سی کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے اعلان کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں تمام کاروں پر 2.5 فیصد کی کمی کردی گئی ہے۔ جبکہ سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا بجٹ میں ریلیف دینے کا مقصد لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

پاکستان کی ایک مشہور ویب سائٹ پاک وہیل کے مطابق 1000 سی سی کی گاڑی پر ٹیکس سے چھوٹ سے گاڑی کی قیمت میں 2.439 فیصد کمی ہو جائےگی۔ جبکہ دیگر کاروں کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہوں گے۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 74 ہزار روپے کمی سے 11 لاکھ 24 ہزار روپے ہو جائے گی جبکہ اس کی پرانی قمیت 11 لاکھ 94 ہزار روپے تھی۔

آلٹو وی ایکس آر 88 ہزار کمی سے 13 لاکھ 45 ہزار روپے کی ہو جائے گی جبکہ اس کی پرانی قیمت 14 لاکھ 33 ہزار روپے تھی۔

آلٹو وی ایکس ایل کی پرانی قیمت 16 لاکھ 33 ہزار روپے تھی جو اب کم ہوکر 15 لاکھ 30 ہزار روپے کی ہو جائے گی۔

اسی طرح پرنس پرل کی پرانی قیمت 11 لاکھ 49 ہزار روپے تھی جو اب کم ہو کر 10 لاکھ 77 ہزار روپے ہو جائے گی۔ یونائیٹڈ براوو کی نئی قیمت 10 لاکھ 30 ہو جائے گی جبکہ اس کی پرانی قیمت 10 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

کارگو وین کی پرانی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپے تھی جو اب 10 لاکھ 10 ہزار میں دستیاب ہوگی۔ بولان وی ایکس کا پرانا ریٹ 11لاکھ 65 ہزار روپے تھا جو اب کم ہو کر 11 لاکھ 34 ہزار ہو جائے گی۔

1000 سی سی کاروں کی قیمتیں:

سوزوکی ویگن آر کی پہلی قسم ویگن آر اے جی ایس  46 ہزار 46 روپے کی کمی سے 18 لاکھ 43 ہزار 903 روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی ویگن آر کی دوسری قسم ویگن آر وی ایکس ایل 42 ہزار 194 روپے کی کمی سے 16 لاکھ 87 ہزار 805 روپے میں دستیاب ہوگی۔ ویگن ایکس وی ایکس آر کی نئی قیمت 16 لاکھ ہو گی جبکہ اس کی پرانی قیمت 16 لاکھ 40 ہزار روپے تھی۔

سوزوکی کلٹس: پہلا ماڈل، کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 43 ہزار 414 روپے کمی کے بعد 17 لاکھ 36 ہزار 586 روپے میں ملے گی جبکہ سیکنڈ ویرینٹ ، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 48 ہزار 48 روپے کی کمی کے بعد 11 لاکھ 92 ہزار 952 روپے کی ہو جائے گی۔

کلٹس اے جی ایس 51 ہزار 951 روپے کمی کے بعد 20 لاکھ 78 ہزار 49 روپے میں دستیاب ہو گی جبکہ اس کی پرانی قیمت 21 لاکھ 30 ہزار روپے تھی۔

کیا پیکینٹو 1.0 اے ٹی قیمتوں میں کمی کے بعد 19 لاکھ 99 ہزار 209 روپے دستیاب ہو گی جبکہ اس کی پرانی قیمت 20 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی نئی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

Related Posts