بلاول کیخلاف ہرزہ سرائی، پاکستان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے، ترجمان دفترِ خارجہ
امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2002 میں گجرات میں قتلِ عام کے حوالے سے بھارتی حکومت گمراہ کن بیانات کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 مہنگائی سے نجات کیلئے استحکام بنیادی شرط ہے۔وزیر اعظم

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گجرات کا سانحہ قتلِ عام، مارپیٹ، جنسی زیادتی اور لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ گجرات واقعے کے ذمہ دار بھارت میں انصاف کے کٹہرے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

دفترِخارجہ نے کہا کہ گجرات قتلِ عام کے ماسٹر مائنڈ آج بھی بھارتی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر ہیں۔ بھارت میں حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی کے سیاسی نظرئیے ہندوتوا نے  نفرت اور تقسیم کا ماحول پیدا کیا۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورم پر بھارتی ہم منصب کو کھری کھری سناتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصاب قرار دیا تھا جس پر بی جے پی سراپا احتجاج ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں ملوث افراد کی بریت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تحت انصاف کا قتل ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہندوتوا بالادستی کے پیروکاروں کو گئو رکھشا، 4عبادت گاہوں اور اقلیتوں پر حملوں کیلئے چھوڑا گیا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکامی پر مایوسی کا مظہر ہے۔

 

Related Posts