پاکستان نے سرحد پار سے دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ
افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار سے دراندازی کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے خلاف تحریک میں مقامی لوگ شریک ہیں۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کیخلاف جاری ظلم وبربریت سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس تنازعہ کو حل کرنا چاہیے۔ترجمان نے یہ بیان واشنگٹن میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کے جواب میں جاری کیا۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ نے 2 پاکستانیوں کو بعدازمرگ اعزازت سے نوازدیا

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں 5 اگست 2019 کو بھارت کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیاں  بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قبضہ اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف تحریک میں مقامی لوگ شریک ہیں ، پاکستان پر دراندازی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 1947 کے بعد سے جموں و کشمیر تنازعہ پاکستان اور بھارت کے مابین بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق حل کامنتظر ہے اور اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس تنازعہ کو حل کرنا چاہیے۔

Related Posts