اسلام آباد: ملک میں کورونا کے وار جاری، موذی وباء نے 6137 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 28 افراد جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6137 کورونا وائرس کے انفیکشن اور 28 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک میں 28 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد 29ہزار448 ہو گئی ہے جبکہ نئے 6ہزار137 کیسز کو شامل کرنے کے بعد کل انفیکشن کی تعداد 1454800 ہو گئی ہے۔
پاکستان بھر میں 63ہزار413 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کا تناسب 9اعشاریہ 67 فیصد رہا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے میں 16ہزار347 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1333732 رہی۔ ہفتہ تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 91620 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:کورونا بے قابو، مزید 5830 شہری متاثر،42 افراد کی جان گئی