اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 مزید اموات اور 658 نئے کیسز ریکارڈ، مثبت کیسز کا تناسب ایک اعشاریہ 44 فیصد پر آگیا۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئی اموات کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار441 ہو گئی ہے جبکہ نئے 658 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 12لاکھ723ہزار45 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 45ہزار690 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1اعشاریہ 44 فیصد رہا۔
کورونا کیسز میں کمی ، ڈینگی کو بھی قابو کیا جائے
حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر قائم
امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار کر لی