لاہور:اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے مسائل کے پہاڑ ورثے میں ملے ۔
پاکستان کو کبھی بھی ایسے اقتصادی بحران کا سامنا نہیں ہوا جو سابقہ حکوم نے 2018میں چھوڑا تھا،گزشتہ 13برسوں میں پہلی سہ ماہی کا کم ترین خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سمیت سب کچھ مہنگا
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کا سلسلہ بحال ہوا ہے ،19اگست کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 11ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔پاکستان کاروبار کرنے میں سہولت کی درجہ بندی میں 28 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
average for 13 months is 8% for pti as opposed to 8.4% for pmln and 21.5% for ppp.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 5, 2019