پاکستان کی اولین ترجیح سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan and Prince Muhammad Bin Salman
وزیراعظم عمران خان 13 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  کہا ہے کہ پاکستان کی  اولین ترجیح  سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں۔

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے  ٹیلی فون پر ہونے والی  گفتگو میں وزیر اعظم  نے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایسا دوست ملک ہے جس پر پاکستان ہر اعتبار سے مکمل اعتماد کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر مصیبت اور  مشکل وقت میں سعودی عرب کے مستقل ساتھ کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ 

شہزادہ سلمان نے پاک سعودی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں اضافے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ  گزشتہ برس ستمبر میں  پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے  سعودی عرب کا دورہ  کیا جبکہ دوسری بار وزیر اعظم اسی سال اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت بھی کرچکے ہیں۔

Related Posts