گزشتہ 1 سال میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 2ارب 81کروڑ ڈالر کی کمی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25فیصد کا اضافہ
رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25فیصد کا اضافہ

کراچی: گزشتہ 1 سال کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے حجم میں 2 ارب 81کروڑ ڈالر کی بھاری بھرکم کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے مالی سال 2023 کو ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے بد ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں برس ٹیکسٹائل کی برآمدات 2ارب 81کروڑ ڈالر کم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں برس نمو کے اعتبار سے گزشتہ 10 سال میں انتہائی مایوس کن رہا ہے جبکہ برآمدات میں کمی کا حجم آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی پروگرام کی رقم کے مساوی بنتا ہے۔ جون کے دوران برآمدات میں 13فیصد کمی ہوئی تھی۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اسی مہینے جون کے دوران 1 ارب 71 کروڑ کی برآمدات ہوئیں جبکہ رواں برس جون میں برآمدات کا حجم صرف 1ارب 48کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال 2023ء کے دوران برآمدات میں 15فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

گزشتہ 12 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 16ارب 51کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ برس برآمدات کا حجم 19 ارب 32کروڑ ڈالر تھا۔ اکتوبر 2022 سے لے کر مسلسل 9ماہ تک ٹیکسٹائل برآمدات کا گراف گررہا ہے۔ گزشتہ برس پہلی بار برآمدات کا حجم 19ارب سے تجاوز کرگیا تھا۔ 

 

Related Posts