پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں منعقد ہوین والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل رات نو بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان ٹام لیتھم قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔
پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن کریں گی۔
15 اور 17 اپریل کو سیریزکا دوسرا اور تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بعض کھلاڑی حمایت حاصل کرنے کیلئے صحافیوں کو ‘تحائف’ دیتے ہیں، زینب عباس
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کیلئے آج قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی۔