پاک بحریہ کی جانب سے فاسٹ اٹیک کرافٹ 4 جہازلانچ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fast attack craft 4
پاک بحریہ کی جانب سے فاسٹ اٹیک کرافٹ جہازلانچ کردیا گیا

کراچی: شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لئے مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)4 لانچ کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پرکراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال مہمان خصوصی تھیں۔

فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)  4 جدید ملٹی مشن جہاز ہے جس کی لمبائی 63 میٹر ہے اور وزن 560 ٹن ہے، جو 04 شافٹس کے ذریعے چلتا ہے اور اس کی رفتار 30 ناٹس ہے، میزائل کرافٹ مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائلوں اور سینسرز سے لیس ہوگا، جہاز کو مقامی طور پر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس (ایم ٹی سی) نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ ایم ڈی شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہرسلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خودانحصاری کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا،انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے بارہ کوڈا مشق کی خصوصی وڈیو جاری کردی

انہوں نے کہا کہ نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس پبلک سیکٹر کی ان چند صنعتوں میں سے ایک ہے جنہوں نے گزشتہ دہائی میں نمایاں ترقی کی اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کے لئے پائیدار منافع پیدا کرنے والے اداروں میں شامل ہوئے۔

زبیدہ جلا ل نے کہا کہ ملک کی آئندہ معاشی ترقی کو دیکھتے ہوئے وزارت دفاعی پیداوار بھرپور طریقے سے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لیے سرگرم ہے، ملکی بحری بیڑے میں اس میزائل کرافٹ کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود کی مزید موثر طریقے سے حفاظت کی جا سکے گی۔

Related Posts