چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

beher Masah
چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری

اسلام آباد:چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری کر دی گئی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بحر مساح کا حصول پاکستان کے لیے سمندری تحقیق، معدنیات کی دریافت اور محفوظ جہاز رانی کی طرف اہم قدم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے حساس آلات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا سمندری تحقیق اور جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف اہم قدم

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ اس جہاز سے پاکستان میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Related Posts