وزیراعظم عمران خان سے پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan pir pagara
imran khan pir pagara

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اس موقع پر پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، وزیراعظم

پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان سے احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کا دائرہ کار صوبہ سندھ تک توسیع کرنے کی درخواست کی، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 27 جنوری کو بھی پیر پگارا سے کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی تھی۔

Related Posts