پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کیخلاف قومی حکمتِ عملی تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹجی تیار کر لی ہے۔ قومی حکمتِ عملی کی تیاری کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کے بد ترین سیلاب کے باعث وزارتِ منصوبہ بندی نے قومی کلائمیٹ فنانس اسٹرٹیجی (این سی ایف سی) تیار کی جس کا مقصد شعبہ جاتی ترجیحات کی نشاندہی کرنا اور اس کیلئے درکار سرمائے کا تخمینہ لگانا ہے۔

اعظم خان کا انتقال، خیبر پختونخوا کے نئے نگران وزیر اعلیٰ کون ہیں؟

وزارتِ منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ این سی ایف سی پاکستان کے اس عزم کا سنگِ بنیاد ہے جس میں نجی شعبے کی شمولیت، عالمی موسمیاتی مالیات اور کاربن مارکیٹس سے فوائد حاصل کرنا شامل ہے جبکہ پائیدار فنانس بیورو کا قیام موسمیاتی مالیات کیلئے عمل میں لایا گیا۔

آئندہ مالی سال 24-2023 کے دوران پی ایس ڈی پی کی 20 فیصد یعنی 925 ارب روپے کی اسکیموں کو گرین رکھا گیا ہے جبکہ عالمی بینک کا اپنی رپورٹ 2023 میں کہنا ہے کہ پاکستان کو 2030 تک نظامی لچک کیلئے 348 ارب ڈالرز درکار ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے اربوں ڈالرز کی مذکورہ سرمایہ کاری آلودگی سے پاک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ 

 

Related Posts