انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی آدھی ٹیم 196رنز پر پویلین لوٹ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کیلئے 5 روزہ میچ کھیل رہی ہے۔ پہلی ہی اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم 196رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔ 18 کے مجموعی اسکور پر اوپنر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شان مسعود بھی زیادہ دیر تک انگلش بولرز کے خلاف ڈھال نہ بن سکے اور 46 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر جیک لیچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سابق کپتان اظہر علی بھی ففٹی اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

 اظہر علی 45 رنز بنانے کے بعد117 کے مجموعی اسکور پر اولی رابنسن کی گیند پر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سعود شکیل 162 کے مجموعی اسکور پر 23 رنزبنا کر نئے انگلش بولر ریحان احمد   کی گیند پر اولی پاپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک پچ پر ٹک نہ سکے اور 196 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ کی گیند پر انگلش کپتان بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 19 رنز بنائے۔ اس وقت کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان پچ پر موجود ہیں۔

 

Related Posts