کورونا نے مزید 72 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں، 3669 نئے شکار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے شہریوں کے متاثر ہونے اور اموات کا سلسلہ جاری، ملک میں مزید 72 شہریوں زندگیوں سے محروم اور 3669 نئے شکار ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید72 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ موذی وباء نے 3669 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 72 نئی اموات کے اضافے کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 24ہزار478 ہو گئی ہے ،پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کا مثبت تناسب 6اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار644 ٹیسٹ کروانے کے بعد 3ہزار669 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 88ہزار588 ہے جن میں 4ہزار787 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کی کوششوں نے کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران صنعت کو زندہ رکھا، یو بی جی

ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے صوبے میں 21ہزار266 فعال کیسز کے ساتھ 372750 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے مزید 25 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 11ہزار372 ہو گئی۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار399 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعدتعداد 412165 ہو گئی ہے جس میں 47ہزار666 فعال کیسز ہیں۔ مہلک بیماری سے متعلق 26 نئی اموات کے ساتھ سندھ میں اموات کی تعداد 6ہزار439 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts