اسلام آباد: کورونا وائرس نے پاکستان میں مزید 18 افراد کو زندگیوں سے محروم کرکے 591 شہریوں کو اپنا نیا شکار بنالیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 اموات علاوہ 591 نئے کیسز درج کیے گئے۔
18 نئی اموات کے بعد ملک میں وباء سے اموات کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28ہزار377 ہو گئی ہے جبکہ 591 نئے کیسز کو شامل کرنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد12لاکھ 68 ہزار 536 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں مجموعی طور پر 43ہزار522 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت تناسب 1اعشاریہ 35 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ 37 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 49 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کورونا کیسز میں کمی ، ڈینگی کو بھی قابو کیا جائے
اگر ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر
کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی