ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش پر سبقت لے گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی 200 بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 10 جامعات جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2023 کی ایشیا کی 200 بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی جامعات کی کارگردگی متاثر کن رہی ہے۔

رواں سال ایشیا کی 200 بہترین جامعات میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی 32 جامعات شامل ہیں جو کہ سال 2022 کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سال 2022 میں جنوبی ایشیا کی صرف 24 جامعات اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

جاری کردہ فہرست میں پاکستان کی جامعات کی کارگردگی متاثرکن رہی، سال 2022 میں پاکستان کی صرف 6 جامعات شامل تھیں جبکہ رواں سال پاکستان کی 10 جامعات اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں،  فہرست میں جامعات کو تدریس، تحقیق، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 98 ویں، دیگر جامعات میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور دیگر شامل ہیں۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جاری کردہ فہرست میں پہلی بار بنگلہ دیش کی 2 جامعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں سے ایک ڈھاکہ یونیورسٹی جو 186 ویں نمبر پر ہے جبکہ نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی جو کہ فہرست میں 192 ویں نمبر پر ہے۔

فہرست میں بھارت کی کارگردگی اتنی متاثر کن نہیں رہی ، پچھلے سال بھارت کی 17 جامعات اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں جبکہ اس سال صرف 1 کے اضافے کےبعد بھارت کی 18 جامعات کو 200 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts