حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔شہریار آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehryar Afridi tests positive for COVID-19

وزیر مملکت برائے  انسدادِ منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے جبکہ کشمیر میں جاری 54 روزہ کرفیو کے حقائق سے بھی آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے گھر کا دورہ، تعزیت اور فاتحہ خوانی

شہر یارآفریدی نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک اقوام متحدہ میں نمائندگی کے دوران اپنے اپنے مسائل اجاگر کر رہا ہے اور ملکی مفادات اور خطے کو درپیش مسائل عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں گے جبکہ پاکستان  کشمیر کا مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت بحیثیت قوم ہمارے لیے بہت اہم ہے اور اس وقت سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد و اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان مظلوم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوامِ عالم سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔ ملک بھر میں جگہ جگہ حکمراں سیاسی جماعت نے وزیر اعظم کا خطاب دیکھنے کے لیے اسکرینیں نصب کی ہیں جن کے ذریعے عوام الناس نیو یارک سے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم کو براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم پاکستان آج اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے

Related Posts