مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian-Occupied-Kashmir

اقوام متحدہ: مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک  نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ حالات قابو سے باہر نہ ہوں۔

اسٹیفن ڈجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کی کشمیر اور پاک بھارت صورتحال کے بارے میں رپورٹ دی ہے جس کے مطابق حالیہ فوجی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں موجوداقوام متحدہ کے مبصرین کا گروہ 44 عسکری مشاہدین، 25 بین الاقوامی شہریوں اور 47 مقامی شہری افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کے مبصرین کو اجازت ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی عسکری سرگرمیوں کی نگرانی کرسکتے ہیں، تاہم بھارت نے بدنیتی کی بناء پر اقوام متحدہ کو اس عمل کی اجازت نہیں دی ہے۔ 

 گزشتہ روز اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے کشمیر کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔ 

Related Posts