آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان گروپ سی میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ICC U19 WC
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان گروپ سی میں شامل

لاہور:دومرتبہ کی عالمی چمپئن پاکستان کی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ2020 میں اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آئندہ سال19 جنوری بروز اتوار کو پوچیف اسٹروم کینارتھ ویسٹ یونیورسٹی اوول میں کھیلا جائے گا۔

24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل میچ بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین کے وٹرانٹ اوول میں کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مدمقابل آئیں گی۔

ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کے لیے نبردآزمائی کریں گے۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری بروز منگل کو ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری بروز اتوراکو ہوگا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔

گذشتہ سال نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت حسان خان نے کی تھی۔ ایونٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کھاگئی تھی۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ پہلی بار 1988 میں کھیلا گیا، جس کے ہر 2 سال بعد ایونٹ کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جارہاہے۔

ایونٹ کے تاحال 12 ایڈیشنز مکمل ہوچکے ہیں جس میں بھارت 4 مرتبہ فاتح رہا ہے۔ آسٹریلیا 3، پاکستان 2 جبکہ جنوبی افریقہ اورویسٹ انڈیز ایک ایک بار ایونٹ جیت چکے ہیں۔

ایونٹ میں شامل وارم اپ میچزآئندہ سال 12 سے 15 جنوری تک جاری رہیں گے جہاں نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آخری ایڈیشن میں شامل11 فل ممبران اور 5 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Related Posts