غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کی مہلت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام ، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد جائیدادیں فوری بیچ دیں، اب پیپر تذکیرہ نہیں چلے گا صرف ای تذکیرہ اور پاسپورٹ پر داخلہ ممکن ہوگا۔ 5نومبر کے بعد جو بھی آئے وہ ویزہ لے کر پاکستان آئے۔ ہر پاکستانی کی جان ومال کا تحفظ ہمارے لئے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی، ایسی صورتحال میں اپنی حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر افغانیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ فیملی ٹریز میں غیرقانونی طور پر شامل کیے گئے افغانیوں کا پتا لگایا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی پاسپورٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی معلومات فراہم کریں، معلومات دینے والے کا نام خفیہ اور راز میں رکھا جائے گا اور انعام بھی دیا جائے گا۔ عوام ویب پورٹل کے ذریعے معلومات دے سکتے ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پاکستان صرف آئین و قانون کے مطابق چلے گا، پاکستانی بندوق کے زور پر مسلط ایجنڈے پر زندگی نہیں گزاریں گے۔

Related Posts