پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف 126 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف 126 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔وزیرِ خارجہ
پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف 126 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف 126 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دُنیا جانتی ہے کہ بھارت 3 عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت ویانا کنونشن، یو این چارٹر اور یو این سیکیورٹی کنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جال بن رہا تھا۔ بھارت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا۔ ہمارے پاس ناقابلِ تردید شواہد ہیں جو پوری دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مزید تفصیلات بھی وقت پڑنے پر سامنے لائی جاسکتی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کو پھر سے ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالیہ دہشت گرد حملے بھارت کے گرینڈ منصوبے کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ پاکستان نے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی۔

دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کالعدم تنظیموں میں دوبارہ روح پھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے،بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ مزید خاموشی ہمارے اور خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کے چیلنجز پر جلد قابو پائیں گے، شاہ محمود قریشی

Related Posts