پاکستان نے افغانستان کو امدادی سامان کے مزید 16 ٹرک عطیہ کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے افغانستان کو امدادی سامان کے مزید 16 ٹرک عطیہ کردیئے
پاکستان نے افغانستان کو امدادی سامان کے مزید 16 ٹرک عطیہ کردیئے

اسلام آباد: پاکستان نے جنگ زدہ ملک افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کی کوششوں کے پیش نظر امدادی سامان کے مزید 16 ٹرک افغان حکام کے حوالے کیے ہیں۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے بتایا ہے کہ امدادی سامان افغان وزیر پناہ گزین حاجی خلیل الرحمان حقانی اور نائب وزیر برائے آئی ڈی پیز کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کھیپ میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کمبل بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان فراہم کرنے کا مقصد متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 19 ستمبر کو طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان کو 17 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خورونوش افغان حکام کے حوالے کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں 

ایف بی آر نے شوگر ملز پر 588 ارب روپے کا ٹیکس عائد کیا ہے، شہزاد اکبر

پاک آرمی کا چولستان کے دوردراز علاقوں میں مفت آئی کمیپ کا انعقاد

طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔ سامان میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی، 3 ٹن دالیں افغان طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کی گئیں تھیں۔

پچھلے ہفتے بھی پاکستان نے پاکستان افغان تعاون فورم کے تحت 345 ٹن امدادی سامان کے 13 ٹرک افغان حکام کے حوالے کیے تھے ، سامان میں خوراک اور ادویات شامل تھیں۔

15 اکتوبر کو پاکستان نے آٹے ، چاول اور دالوں سمیت مختلف اشیاء پر مشتمل سات ٹرک افغانستان روانہ کیے تھے۔ پاک افغان تعاون فورم کے تحت انسانی امداد لے جانے والے ٹرک جنوبی وزیرستان کے ضلع انگور اڈا میں اسلامی امارت افغانستان کے حکام کے حوالے کیے گئے تھے۔

Related Posts