پاکستان کا 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan cannot recognise Israel until independence of Palestine: FO

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقومی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں 3 کشمیریوں 25 سالہ امتیاز احمد، 20 سالہ محمد ابراراور16 سالہ ابرار احمد کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقومی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نوجوان کشمیری راجوری سے شوپیاں سیب کے باغات میں مزدوری کرنے آئے تھے، ان کے بے رحمانہ قتل پرپردہ ڈالنے کے لئے بھارتی قابض افواج نے انہیں تین نامعلوم دہشتگردوں کا خطاب دیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ اپنے جرائم کومزید چھپانے کے لیے بھارتی قابض افواج نے ان کی نعشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بجائے غیرملکی دہشت گردوں کے قبرستان میں دفن کردی۔

ان نوجوانوں کے قتل عام کے دو ماہ بعد بھارتی قابض افواج نے ان کے ماورائے عدالت قتل عام کا اعتراف کیا تھا، ماورائے عدالت قتل عام بھارتی قابض افواج کے ریاستی دہشت گردی کا خاصہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آیا، دو نوجوان شہید

واضح رہے کہ بھارتی قابض افواج نے 18 جولائی کوشوپیاں کے علاقے میں 25 سالہ امتیاز احمد، 20 سالہ محمد ابرار اور 16 سالہ ابرار احمد کو خودساختہ گھیراؤ اور آپریشن میں شہید کیا تھا۔

Related Posts