پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردوں پر فضائی حملے کا دفاع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پاکستان نے افغانستان پر پاک فضائیہ کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے، یہ آپریشن انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہیں، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے، ان ملاقاتوں میں سیکورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔

بلوچستان میں قطری شاہی قافلے پر حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار شہید

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کو توجہ اور ترجیح دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی حکام بارڈر ایریاز پر پاکستانی عوام کو محفوظ بنانے کیلئے آپریشن کرتے ہیں، یہ آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت مین پھنسے پاکستانی محمد فہد کی وطن واپسی کیلئے بھارت سے بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان ہائی کمیشن دہلی کا بھارتی حکام سے رابطہ ہے۔

Related Posts