پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں بنگلادیش کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجزیرہ

پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے ٹی 20 میچ میں 37 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان لٹن داس کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ذاکر علی نے 36 رنز بنائے، تنزید حسین 31 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

توحید ہردوئے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین 4 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو، خوشدل شاہ، سلمان آغا اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان سلمان علی آغا نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاداب خان 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسن نواز نے 22 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد حارث 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن، شرف السلام، رشاد حسین اور حسن محمود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Posts