ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیپالی ٹیم کے کپتان روہت پوڈل کے مابین ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت لیا۔ وِن پرابیلٹی کے مطابق میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 98فیصد جبکہ نیپال کے 2فیصد ہیں۔
پی سی بی کا 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
قومی کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم کی قیادت میں اوپنر بیٹرز فخر زمان اور امام الحق کے علاوہ وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان آغا، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤوف شامل ہیں۔
دوسری جانب نیپالی ٹیم میں کوشال بھرٹیل، وکٹ کیپر آصف شیخ، کپتان روہت پوڈل، عارف شیخ، کوشال ملا، دپیندرا سنگھ ایری، گلشن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، سندیپ لمیچھان اور للت رجبانشی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے مابین آج ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے جس سے قبل دونوں ممالک کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پاکستان کی جانب سے آئمہ بیگ اور نیپال کی جانب سے گلوکارہ ترشالہ گرنگ نے گیت گا کر ایشیا کپ کے شائقینِ کرکٹ کو محظوظ کیا۔