بابر اعظم کی قیادت میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB names Babar Azam ODI captain, Sarfraz slips to Category B in central contract
babar azam

لاہور :تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کر ینگے ۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر،دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں آسٹریلیا جائیں گے اس سے قبل کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں رائونڈ میں حصہ لیں گے۔کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جارح مزاج کینگروز کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے، قیادت کی وجہ سے ذمہ داری بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں : قیادت کا دباؤ ڈال کرہم بابراعظم کے کیرئیر سے کھیلنے جا رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اپنی اور ٹیم دونوں کی پرفارمنس پر توجہ دوں گا، آسٹریلیا میں باؤنسی پچز پر مقابلے کی تیاری کرلی، فخرزمان کے ساتھ خود اننگز کا آغاز کروں گا۔ پیس بیٹری اچھی ہے، شاداب خان کی فارم بھی لوٹ آئی۔فیصل آباد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں صلاحیتیں نکھارنے والے بیشتر کرکٹرز کی بہتر فارم ٹیم کیلئے خوش آئند ہے۔

البتہ ہمیشہ مشکل ثابت ہونے والی آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی سخت چیلنج ثابت ہوگی، قومی ایونٹ میں واجبی کارکردگی دکھانے والے حارث سہیل اور عماد وسیم اعتماد کی بحالی کیلئے فکرمند ہوں گے۔

Related Posts