لاہور :پاکستان میں ناول کورونا وائرس سے مزید 24 ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 618 ہوگئی ہے اور کیسز 27 ہزار 474 ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 637 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
پاکستان میں اب تک 2 لاکھ سے70 ہزار 25 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ صرف 24 گھنٹوں کے دوران 12ہزار 982 ٹیسٹ کئے گئے۔
پنجاب کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ صوبہ ہے ، اس کے بعد سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کورونا وائرس سے متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔
پنجاب میں 10ہزار471 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، سندھ میں 9ہزار691 ، خیبرپختونخوا میں 4ہزار327 ، بلوچستان میں 1ہزار876 ، اسلام آباد میں 609 ، گلگت بلتستان میں 421 اور آزادکشمیر میں 79 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:پیر سے لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا، وزیر اعلیٰ سندھ نے وضاحتی بیان جاری کردیا