پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں دفتر خارجہ نے کہا کہ مختلف پالیسی اقدامات اور قانون سازی کے ذریعے پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے اور ایک جامع معاشرے کی تعمیر میں ان کی مساوی شرکت کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی بنیادیں مرد اور خواتین کی شراکت پر رکھی گئی ہیں۔ ”ہمارا آئین اور قانونی ڈھانچہ خواتین کی زندگی کے تمام شعبوں بشمول سماجی، اقتصادی اور سیاسی میں مساوی شرکت کی ضمانت فراہم کرتا ہے،”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی قربانیوں اور کوششوں نے انسانیت کے لیے ترقی اور سب کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے۔ کوئی بھی معاشرہ یا قوم صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کامیاب اور پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ کورونا وبائی مرض سے باہر نکلنا صرف صرف سیاسی نظام، افرادی قوت، معیشتوں اور معاشروں کی تشکیل سے ہی ممکن ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے قومی ترقی اور پیشرفت میں بہت زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ آج پاکستانی خواتین عوامی زندگی کے ہر شعبے میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ اہم عہدوں پر فائز ہیں جن میں وزیراعظم، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، قومی اسمبلی کے اسپیکر، سپریم کورٹ کے جج، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، اور کابینہ کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز، جنرلز کے اہم قلمدان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومتی ارکان کی مدد کے بغیر کیا اپوزیشن پنجاب اور وفاق میں حکومت گراسکتی ہے؟

دفتر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، وہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کر رہے ہیں جن میں جنسی تشدد اور عصمت دری شامل ہیں۔ دفتر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان سنگین جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔

Related Posts