پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coast guard arrests 16 smugglers in karachi and balochistan

پاکستان کوسٹ گارڈ نےبلوچستان کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں میں چھپائی گئی 3,250 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز کاکہناتھا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی موبائل گشت کے دوران پسنی سے تقریباً 40کلو میٹر دور شادی کورکے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 3,250 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 5037.5/-ملین روپے کے لگ بھگ ہے ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی برآمدگی پاکستان کوسٹ گارڈز کی بہتر منصوبہ بندی اور ذمے داری کے علاقے بشمول ساحلی پٹی اور سمندری حدود کی مستقل نگرانی کا نتیجہ ہے۔

Related Posts