پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی‘ کروڑوں کی منشیات برآمد‘2ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی‘ کروڑوں کی منشیات بر آمد‘2ملزمان گرفتار
پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی‘ کروڑوں کی منشیات بر آمد‘2ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کوسٹ گارڈ نے کروڑوں کی منشیات بر آمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

وندر بلوچستان ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ سیب کے کریٹس سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے2افراد کو گرفتارکیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز

دورا ن موبائل گشت وندر ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا25,000 لیٹرایرانی ڈیزل بھی برآمدکرلیا گیا

جبکہ ایک اور کارروائی میں وندر(بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 4,315کلوگرام چھالیہ،269عدد ٹائر،665پیکٹ انڈین گٹکا،1,063 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 59بیگز چائنا سالٹ، 808 پیکٹ نسوار اور430کلو گرام غیرملکی کپڑا برآمدکر کیا گیا‘پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ(کیماڑی) لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 3100لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد01فرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی چرس، چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 368.67ملین روپے ہے۔

Related Posts