اسلام آباد: پاکستان اور چین نے داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی چین کے وزیر برائے پبلک سیکورٹی زاؤ کیذہی سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ، دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔
وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت ہوئی ،وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ،بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں، سی پیک کے دشمنوں کو نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید