سری لنکا کو شکست ،پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan announce squad for first Bangladesh Test

کراچی: پاکستان سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان ٹیم کوکراچی ٹیسٹ کی فتح کے60 پوائنٹس ملے ہیں جس کے بعد پاکستان 80پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم پاکستان کیخلاف شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ پاکستان کی رینکنگ میں بھی ایک درجے بہتری آئی۔ پاکستان رینکنگ میں 8ویں سے 7ویں نمبر پر آگیاہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بھارت پہلے آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

سری لنکا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں قومی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے کئی ریکارڈز توڑ کرنئی تاریخ رقم کی ہے۔دس سال بعد پاک سر زمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

مزید پڑھیں:کراچی: سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست، پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

عابد علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنائی اور یوں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے۔اس کے بعد عابد نے کراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی اور یوں ابتدائی 2 ٹیسٹ میں سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے۔

شان مسعود اور عابدعلی نے سری لنکا کے خلاف 278 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت بنائی، 18 سال بعد پاکستان کی اوپنگ جوڑی نے سنچریاں بنائیں۔

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے ابتدائی 4 بیٹسمینوں نے سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا جو اس سے قبل دنیائے کرکٹ میں صرف ایک بار ہوا تھا۔نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگزمیں5 وکٹیں لینے والے دنیا کے سب سیکم عمر فاسٹ بولر بن گئے۔

Related Posts