شہری ووٹنگ کیلئے تیارہو گئے، ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولنگ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئے تیار ہو گئے جبکہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں آج بلدیاتی انتخابات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں  آج ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے دوران کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جس کیلئے امیدوار میدان میں اتار دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ ووٹنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا۔ متعدد انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔ تمام رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 660 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ 183 امیدوار حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اتارے۔

مسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پیپلز پارٹی کے 113امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈز کی 42 نشستوں کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔

کراچی کے 185پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 19 کو نارمل قرار دے دیا گیا۔ پولنگ کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع کے 9 کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی انتخابات جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ ضلع راولپنڈی میں بھی آج سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی تیاریاں ستمبر کے آغاز سے جاری تھیں۔ لاکھوں شہری پولنگ کے دوران حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئے تیار ہو گئے۔

ضلع راولپنڈی میں کینٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات راولپنڈی چکلالہ کینٹ بورڈ، واہ کینٹ اور مری میں ہو رہے ہیں۔ 77 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے گئے۔ راولپنڈی کینٹ کے  مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 730 ہے جس میں خواتین ووٹرز 1 لاکھ 34 ہزار 799 ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز 2 لاکھ 79 ہزار 529 ہیں۔ مردوں کے 133 جبکہ خواتین کے 127 پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کا آغاز 

Related Posts