ماہی گیری کے شعبے سے پاکستان اربوں ڈالر کماسکتاہے، چیئرمین فشریز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہی گیری کے شعبے سے پاکستان اربو ڈالر کماسکتاہے، چیئرمین فشریز
ماہی گیری کے شعبے سے پاکستان اربو ڈالر کماسکتاہے، چیئرمین فشریز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر کے مطابق ماہی گیری کے شعبے سے پاکستان اربو ڈالر کماسکتاہے،لیکن فشری پالیسی کے نہ ہونے کے سبب یہ موقع ضائع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلال بھٹو زارری کے وژن کے مطابق فشریز کو جدید سے جدید تر بنا رہے ہیں۔ فشری کے مرکزی آفس میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالبر کا کہناتھاکہ پاکستان کی انٹرنیشنل بحری حدود خاصی وسیع ہیں، لیکن صوبائی سمندری حدود صرف 12نوٹکل تک محدود ہیں جس میں اضافہ ہونا چاہئے۔

عبدالبر کا مزید کہناتھاکہ ڈیپ سی میں 14جہاز غیر قانونی شکار کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت اس پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار پر حکومت کو ایکشن لینا چاہئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ چینی جہاز کراچی کی سمندری حدود میں بلالائنس شکار کررہے ہیں،لیکن اگر انہیں وفاقی حکومت نے اس کا لائنس دے بھی دیا ہے تو ہم اس وقت تک کام نہیں کرنے دینگے جب تک وہ جہازوں،فیکٹریوں ودیگر پروجیکٹ میں 70فیصد مقامی ماہی گیروں کوشامل نہیں کام نہیں کریں گے۔

چیئرمین فشری کا کہناتھاکہ ہم نے جو معاہدے کیے ہیں،اس میں مقامی ماہی گیروں کی ٹریننگ لازمی ہوگی،ہماری 162میں سے دو فیکٹریاں یورپی یونین کے معیارمطابق ہیں۔

Related Posts