بھارت کے ہاتھوں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شکست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 46 رنز سے  ہراکر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں تین وکٹ کے نقصان پر 224 رنزبنائے تھے۔

بھارتی بلائنڈ کی جانب سے سنیل رمیش 86رنز بناکر نمایاں رہے، وینکی  یشورا راؤ 56رنز اسکورکیے۔ پاکستان بلائنڈ کی جانب سے محمد سلمان نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں گرین شرٹس مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹ پر 178 رنزبناسکی، محمد سلمان 58، بدر منیر 30 اور نثار علی نے 25 رنز بنائے۔

بھارت نے 46 رنزسے جیت کےساتھ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔

بھارت کے سنیل رمیش عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے مہمان خصوصی دبئی میں موجود پاکستانی قونصیلٹ جنرل حسین محمد تھے۔

قونصیلٹ جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارتی ٹیم اچھا کھیلی جس سے اسے کامیابی ملی اتوار کو فائنل میچ جیتیں گے۔

انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کی اسپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔

Related Posts